نوازشریف کےآنےیانہ آنےسےکوئی فرق نہیں پڑتا،شیخ رشید

موجودہ حکومت 5 برس پورے کرےگی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپس آئیں یا نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے کہا ہے کہ ماں بچہ اسپتال کو ہر صورت تعمیر کرنا ہے، عمران خان نے ہیلتھ کارڈ جیسا بہترین اقدام اٹھایا ہے اور ماں بچہ اسپتال میں بھی یہ کارڈ چلے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو وطن واپسی کے لیے ٹکٹ اور ویزا دینے کا تیار ہوں، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں اور اگر نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، ہر ایک پارٹی چاہتی ہے کہ اس پر اسٹیبلشمنٹ کا، ہاتھ ہو، اسٹبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے اور موجودہ حکومت 5 سال مکمل کرے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان، حکومت کے آخری سال میں لازمی مہنگائی ختم کردیں گے، پاکستان کے عظیم ادارے پاکستان کے لیے زندہ ہیں اور ملک کے لیے ہی کام کرتے ہیں، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں۔

منی بجٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ناراض ہوجاتی ہیں، ان کو منالیں گے، ڈالر کی قدر کو کنٹرول کرنے کےلیے منی بجٹ ضروری ہیں، ایسے حالات میں اتحادی جماعتوں کو اختلاف کا حق ہوتا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div