جھنگ:بغیرلائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ہوشیارہوجائیں

شہربھرمیں 1 ماہ ڈرائیونگ لائسنس کی آگاہی مہم چلائی گئی

جھنگ میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے کی اجازت اب ہرگز نہیں دی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ لائسنس کے حصول کے لئے شفافیت يقينی بنائی گئی ہے۔ شہر بھر میں ایک ماہ ڈرائیونگ لائسنس کی آگاہی مہم چلائی گئی تھی۔

Tabool ads will show in this div