بھارت:چتا میں جلنےسےتھوڑا قبل مردہ اٹھ بیٹھا 

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی 
Dec 28, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/INDIA-DAD-MAN-ALIVE-OCVO-28-12.mp4"][/video]

بھارت میں اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا شخص اپنی آخری رسومات کے آغاز سے کچھ دیر قبل زندہ ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق يہ واقعہ ریاست گجرات میں پیش آیا ہے جہاں کینسر میں مبتلا ایک معمر شخص کو اسپتال لے جايا گيا لیکن مریض کی حالت بگڑ گئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 

تاہم جب اس شخص کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تو اس کی سانسیں بند ہوگئیں۔ مردہ قرار دیے گئے شخص کے اہل خانہ اپنے پیارے کو شمشان گھاٹ لے گئے لیکن چتا میں جلنے سے پہلے ہی اس شخص نے اپنی آنکھیں کھول دیں۔ 

اس صورتحال کے پیش نظر ایمبولینس کو فوراً بلایا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی ويڈيو سوشل ميڈيا پر خوب وائرل ہوئی۔