سری لنکا: پتنگ نے نوجوان کو اڑایا 

کچھ دیر پرواز کےبعد پتنگ باز زمین پرآرہا 
Dec 28, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/SRILANKA-KITE-OCVO-28-12.mp4"][/video]

آپ نے لوگوں کو پتنگ اڑاتے تو دیکھا ہی ہوگا لیکن شاید پتنگ کو خود پتنگ بازی کرتے نہ دیکھا ہو۔ سری لنکا ميں ایک عجیب و دلچسپ واقعہ پيش آيا جس کے دوران پتنگ خود کو اڑانے والے کو ہی اپنے ساتھ اڑا کر لے گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ ايک نوجوان پتنگ اڑا رہا تھا کہ اچانک وہ تیز ہوا کے سبب خود بھی ہواؤں کی سیر پر نکل پڑّا۔ گو کچھ دیر کی پرواز کے بعد وہ دھڑام سے زمین پر آ رہا لیکن خوش قسمتی سے بات صرف ہلکی چوٹوں پر ہی ٹل گئی۔ دوستوں نے وہ منظر کیمرے میں محفوظ کرلیا تھا۔ آپ بھی دیکھیے۔ 

Tabool ads will show in this div