دنیا کے کرپٹ ترین افراد کی فہرست جاری،اردوان بھی شامل

او سی سی آر پی نے 1167 شخصیات کا جائزہ لیا
Dec 28, 2021

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ نے 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

کرپٹ ترین شخصیات میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو، افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔

 بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں صابق افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ کرپٹ ترین شخص کے علاوہ نااہلی ایوارڈ کی بھی مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے قوم کو شدید مشکل صورتحال میں چھوڑ کر سابق بدعنوان وزیروں کے ہمراہ بیرون ملک  فرار ہوگیا۔

او سی سی آر پی  سے تعلق رکھنے والے بدعنوانی کے بارے میں رپورٹ کرنے والے چھ صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے مذکورہ لوگوں کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ سے متعلق دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ طور پر ہوا۔

Tabool ads will show in this div