آئمہ بیگ کےکنسرٹ کے دوران لڑکوں کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل

کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکارہ آئمہ بیگ لائیو میوزک کنسرٹ میں بدتمیزی کرنے والے نوجوان پر برہم ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں پنجاب گروپ آف کالج کے کنسرٹ کے دوران گوجرانوالہ میں گرلز اینڈ بوائز کالج میں پرفارمنس کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

میوزک کنسرٹ کے دوران چند لڑکوں نے اُن سے بدتمیزی کی، اس واقع کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ ایک شخص کو اسٹیج سے پیچھے ہٹانے کا کہہ رہی ہیں۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میں شو چھوڑ کر واپس چلی جاؤں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا‘۔

گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی گوجرانوالہ گرلز کالج میں کی گئی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CX5i9S8IU49/embed/"]
Tabool ads will show in this div