پاکستان میں اومی کرون کے75 کیسزکی تصدیق،وزارت صحت

کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17، لاہور میں 13 اومی کرون کیسز
Dec 28, 2021

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں 27 دسمبر تک اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17، لاہور میں 13 اومی کرون کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مجموعی کیسز میں سے 12 افراد کا تعلق انٹرنیشنل ٹریول ( بین الاقوامی سفر ) سے تھا۔

حکام نے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کردیا ہے،متاثرہ افراد کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا کی اقسام میں تبدیلی کے باوجود ویکسینیشن اورایس او پیز پرعمل لازم ہے، تمام منظور شدہ ویکیسن وبا سے بچاؤ میں انتہائی موثر ہیں۔

وزارت صحت نے شہریوں پر ویکسین لگوانے کےلیے زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ویکیسن کی دونوں خوراکیں اور اہل افراد  بُوسٹر بھی لگوائیں۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبوں میں ویکسین لگانے کے اعتبار سے پنجاب سب سے آگے ہے، پنجاب میں 68 فیصد افراد کو ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ویکسین کی اہل 57 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے جبکہ سندھ میں 51 فیصد افراد کو کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے، بلوچستان میں 38 فیصد اہل آبادی ویکسین کی ایک خوراک لگواچکی ہے۔

Tabool ads will show in this div