رضوان،بابر، شاہین آئی سی سی ایوارڈز حاصل کرسکتے ہیں

آئی سی سی نے کرکٹرز کےنام شارٹ لسٹ کرلیے
Dec 28, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو رواں سال شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی سی سی ایوارڈز ملنے کا امکان ہے۔

رواں سال آئی سی سی کے بینر تلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 جیسے بڑے بین الاقوامی ایونٹس منعقد ہوئے ہیں، جس میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی نمایاں رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سال 2021 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ایوارڈز ملنے کا قوی امکان ہے۔

کپتان بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے رواں سال 26 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں 29 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 ہارے اور 3 میچ بےنتیجہ رہے۔

بابر نے رواں سال ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے ہارنے کی روایت کو بھی توڑا اور 10 وکٹوں کے مارجن سے بڑی شکست سے دوچار کیا۔

پاکستان سال2021 میں سب سےزیادہ ٹی20میچز جیتنےوالی ٹیم

اسی طرح وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے گزشتہ 12 مہینوں میں شاندار کامیابی کے بعد آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کا امکان ہے، انہوں نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن تک رسائی حاصل کی جبکہ ایک سال میں سب سےزیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

آئی سی سی ایوارڈز کی تاریخ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2021 میں کرکٹ کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ پلئیرز، ٹیمیز، ایوارڈز 2021 کے لیے شارٹ لسٹوں کا  اعلان 28 دسمبر سے کیا جائے گا۔ آئی سی سی جن کیٹیگریز میں ایوارڈ تقسیم کرے گا ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی مینز کرکٹر آف دی ائیر

راچیل ہیہو فلنٹ ٹرافی برائے آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ٹی20 ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر

آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ

آئی سی سی امپائر آف دی ایئر

Tabool ads will show in this div