ایبٹ آباد،نتھیاگلی،ایوبیہ اورٹھنڈیانی میں برفباری کاسلسلہ تھم گیا

کئی رابطہ سڑکیں بند
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/ABBOTABAD-SNOW-28-12.mp4"][/video]

ایبٹ آباد،نتھیاگلی،ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں 2 روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا، برف باری کے بعد گلیات نے سفید چادر اوڑھ لی اورکئی دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا موسم چھايا ہوا ہے۔

ملکہ کوہسارمری، نتھیاگلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں 2 روز سے جاری برفباری تھم چکی ہے اور گليات میں ہر جانب برف ہی برف ہے۔

ايبٹ آباد ميں کئی ديہات تک جانے والے راستے بند ہوچکے ہيں، مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام کيا جارہا ہے۔

انتظاميہ نے خبردار کيا کہ لوگ سورج ڈوبنے کے بعد اور صبح سويرے گھومنے پھرنے سے گريز کريں۔

آزاد کشمیر میں بھی برفباری بند ہوگئی ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی نيلم اور مظفر آباد ميں آج موسم خوشگواررہے گا جبکہ دھوپ نکلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Tabool ads will show in this div