رحیم یارخان کی ایک نہرمیں50فٹ چوڑا شگاف،پانی زرعی رقبےمیں داخل

پانی زرعی رقبہ میں داخل ہوگیا
Dec 28, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Imran-Asif.mp4"][/video]

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے چک 195 گلن مائنز میں ایک نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی۔

رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک نمبر 195 کے مقام پر گلن مائنز میں نہر کے پشتے کمزور ہونے سے 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کے باعث پانی زرعی رقبہ میں داخل ہوگیا۔

پانی نے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو متاثر کردیا جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پُر کرنے کی کوشش کی تاہم اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی امداد نہیں فراہم کی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پانی تیزی سے قریبی آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

Tabool ads will show in this div