فیصل آباد: آتشزدگی کے1600سے زائد واقعات،اربوں روپےکانقصان

ان واقعات میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے

فیصل آباد میں رواں برس 2021 میں آتشزدگی کے 1600 سے زائد واقعات میں 16 ارب روپے سے زائد  کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ان واقعات میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے۔

فیصل آباد میں رواں سال  400 رہائشی جبکہ 500 کے قریب کمرشل عمارتیں آتشزدگی کی نذر ہوئیں۔ ان حادثات میں 16 ارب 50 کروڑ روپے کی املاک راکھ ہوئی، زیادہ تر واقعات بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئے۔

آگ کی لپیٹ میں آکر 100 سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 800 افراد زخمی ہوئے، آگ سے متاثرہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔

ریسکیوحکام نے فائر فائٹنگ کے دوران 40 کروڑ روپے مالیت کی املاک کو جلنے سے بچایا۔

Tabool ads will show in this div