شوکت ترین باضابطہ وزیر بن گئے، حلف اٹھالیا

پی ٹی آئی نے انہیں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرایا
Dec 27, 2021

نومنتخب سینیٹر شوکت ترین نے بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

سینیٹر شوکت ترین نے آج (پیر کو) ایوان صدر میں تقریب کے دوران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت نے ان سے حلف لیا۔

شوکت ترین پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں 6 ماہ وزیر خزانہ کے عہدے پر کام کرچکے ہیں تاہم میعاد ختم ہونے کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنادیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے انہیں وزیر بنانے کیلئے خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرایا تھا۔

سینیٹر شوکت ترین کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی، شوکت ترین کی حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد 28 ہوگئی۔

Tabool ads will show in this div