عوام کی تقدير بلاول بدلے گا،آصف علی زرداری 

محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کےموقع پرخطاب 

 

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نصيب يہ نہيں کہ عوام ہميشہ غريب رہيں، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو بلاول بھٹو زرداری غریبوں کی تقدیر بدل دیں گے۔ 

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر موجودہ سندھ حکومت تک صرف عوام کی خدمت ہی کی ہے اور ہماری خواہش یہی ہے کہ زندگی بھر یہ عمل جاری رہے۔ 

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانیوں پر بیرون ملک روزگار کے دروازے کھول دیے تھے اور اگر اب بھی عقل سے کام لیا جائے تو اسی حکمت عملی پر کام کیا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جو کہا جاتا ہے حکمران وہ سمجھنے کے لیے تيار نہيں، ہم ايک امير ملک ہيں بس سمجھ بوجھ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ 

Tabool ads will show in this div