سندھ حکومت نے ڈیوٹی سے غیرحاضری پر 6ڈاکٹرز کومعطل کردیا

تمام ڈاکٹر ضلع تھرپارکر کے ہیلتھ سینٹرز پر تعینات تھے
Dec 27, 2021

محکمہ صحت سندھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر 6 ڈاکٹرز  کو معطل کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ڈیوٹی سے غیرحاضر 6 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا، یہ تمام ڈاکٹرز تھرپارکر ضلع کے ڈسٹرک ہیلتھ آفس میں تعینات تھے۔

سیکریٹری صحت کی جانب سے گریڈ 17 کے ڈاکٹرز کی معطلی کے احکامات ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ضلع تھرپارکر کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

معطل ہونے والے میڈیکل آفیسرز میں مٹھی کے ڈاکٹر راہول رائے، دہالای کے ڈاکٹر ہمنت کمار، ڈیپلو کے ڈاکٹر اوم پرکاش، اسلام کوٹ کے ڈاکٹر امیت اور ڈاکٹر اُمیش جبکہ کالوئی کے ڈاکٹر گوردن شامل ہیں۔

اپنی اصل پوسٹنگ سے غیر حاضری پر معطل ہونیوالے ڈاکٹرز ضابطے کے مطابق سرکاری تنخواہیں اور مراعات حاصل نکلواسکتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div