بنوں: گڑھی شیراحمد کے علاقے میں فائرنگ، 5افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ معمولی تنازع پر ہوا،پولیس

بنوں کے علاقہ گڑھی شیر احمد میں دو فریقین کے درمیان خونریز تصادم میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک فریق سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ مخلاف فریق کی ایک شخص کی تصام میں جان چلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود گڑھی شیر احمد میں ہوا جہاں دو فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جاں بحق افراد کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ معمولی تنازع پر ہوا ہے۔

Tabool ads will show in this div