پشاور:گڑھی چندن کاچٹیل میدان گھنے جنگل میں تبدیل

اس علاقے کی قسمت جاگ اٹھی
Dec 26, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Garhi-Chandan-Ka-Jungle-Isb-Pkg-25-12.mp4"][/video]

پشاور میں گڑھی چندن کے وسیع چٹیل میدان کو 3 سال سے زائد عرصے کے دوران گھنے جنگل میں تبدیل کردیا گیا۔

پشاورکےعلاقے گڑھی چندن کبھی  سخت چٹیل میدان ہوا کرتا تھا، پھر محکمہ جنگلات کی نظر پڑی اور اس علاقے کی قسمت جاگ اٹھی۔

ڈی ایف او پشاور طارق خادم نے بتایا کہ 800 ایکڑرقبے پردیہاڑی پر لوگوں کو بھرتی کرکے جنگل لگایا گیا ہے۔

اس جنگل میں فی الحال کوئی پھل دار درخت نہیں لیکن بہت جلد یہ کمی بھی دور ہونے والی ہے۔

معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سماء کو بتایا کہ عالمی بینک کے پروجیکٹ سے یہاں پھل دار درخت لگائے جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ضلع پشاور کے چٹیل میدانوں کو  ہرے بھرے جنگلات میں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کے لئے مقامی آبادی کا تعاون اشد ضروری ہے۔

Tabool ads will show in this div