تحریک طالبان دہشت گردتنظیم ہے،مذاکرات کی مخالفت کرتاہوں،رحمٰن ملک

بینظیربھٹو دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھیں
Dec 26, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Rehman-Malik-Montaage-Isb-26-12.mp4"][/video]

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ طالبان سے حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کرتا ہوں کیوں کہ تحریک طالبان دہشتگرد تنظیم ہے اور اس نے ہمیں زخم دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے متعلق رحمٰن ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھیں اور اس کتاب میں منصوبہ سازوں، ہینڈلرز اور سہولت کاروں کے پر اسرار قتل کی تفصیل موجود ہیں۔

انہوں نےامید ظاہرکی کہ بھٹو خاندان اور پی پی پی کے کارکنوں کو ایک دن انصاف ملے گا۔

سابق صدر آصف زرداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اب فعال  ہوچکے ہیں اور لوگوں کو معلوم ہے کہ آصف زرداری کیسے کھیلتے ہیں، اس لئے حکومتی وزرا کی پریشانی دیکھنے والی ہے

رحمٰن ملک نے مزید کہا کہ حکومتی وزرا کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیوں آرہے ہیں اورکس کے کہنے پر آرہےہیں، یہ انہیں ہی پتہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے آنے کا کیا طریقہ ہے اور کیا ہوگا،یہ بھی دیکھتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div