نوازشریف کوبرطانیہ سے دھکا پڑنےکا قوی امکان ہے،شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے اور اسی کی فضا بنائی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزے کی توسیع مسترد ہوچکی ہے اور معاملہ اپیل میں ہے، انہیں پتا ہے ویزہ منسوخ کرکے بےدخل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بےدخلی کو واپسی کا سیاسی فیصلہ بناکر پیش کیا جا رہا ہے۔
پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا انقلابی نواز شریف اور نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہےکا بیانیہ بنانے کے لیے اب استعمال کر رہے انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے "ڈیل" کا بیانیہ بنانے کے لیے برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے اس کی گروانڈ بنائی جا رہی ہے بذریعہ رینٹ اے۔۔۔۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 25, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پہلے بھی کچھ لوگوں کو بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا، پہلے ’انقلابی نواز شریف‘ اور ’نواز شریف نے کفن باندھ لیا‘ کا بیانیہ بنایا گیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب پھر کچھ لوگوں کو نیا بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، نیا بیانیہ ’انقلاب کی معطلی‘ اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے ’ڈیل‘ کا ہے۔