کراچی: سانتا کلاز سڑکوں پر،کرسمس کی تیاریاں جاری 

مسکراتے چہروں، کرسمس ٹری، برقی قممقموں کی بہار 

کراچی میں کرسمس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں اور مسیحی برادران کی جانب سے خوشیوں کا تہوارمنانے کے لیے گلی محلوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔ 

جھلمل کرتے کرسمس ٹری، خوبصورتی سے سجائی گئیں گلیاں، مسکراتے چہرے، خوشیوں کا یہ سماں یہ سب بتا رہے ہیں کہ کرسمس کی آمد آمد ہے۔ 

اب کرسمس ہو اور سانتا کلاز نہ ہو ایسا تو ہو نہیں سکتا، کراچی میں بھی سانتا کلاز بچوں میں تحفے  بھی تقسیم کر رہا ہے اور کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوارہا ہے۔ 

کرسمس کے لیے گرجا گھروں کو بھی خوب سجایا گیا ہے جب کہ دعائیہ تقریبات کابھی اہتمام کيا جارہا ہے۔ کرسمس منانے کے لیے یہ خوشیوں بھرا ماحول اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ 

ملک بھر کی طرح  کراچی کی امن پسند و حب الوطن مسیحی برادری بھی کرسمس پر امن کا پیغام اور پاکستان سے محبت کا اظہار کررہی ہے۔ 

Tabool ads will show in this div