احمد، حارث، شنواری کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں موقع ملنےکاامکان

لیگ کاچوتھا ایڈیشن 21جنوری 2022سےہوگا
Dec 24, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نظر انداز کیے گئے احمد شہزاد، عثمان شنواری اور حارث سہیل کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں موقع ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 21 جنوری 2022 سے ہوگا، ٹورنامنٹ تین مقامات پر ہوگا جبکہ کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 2 دسمبر کو ہوگا جس میں غیرملکی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی پی ایل ڈرافٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو سی کیٹیگری ملنے کا امکان ہے جس میں احمد شہزاد، عثمان شنواری اور حارث سہیل شامل ہیں۔

جےسوریا،آفریدی،دلشان،شعیب ایک مرتبہ پھرایکشن میں دکھائی دیں گے

کیٹیگری اے کے لوکل کرکٹرز میں: شکیب الحسن، مشفق الرحیم، تمیم اقبال، مشرفی بن مرتضیٰ، محمود اللہ ریاض اور مستفیض الرحمان کے نام شامل ہیں۔

کیٹیگری بی کے لوکل کرکٹرز میں: نورالحسن سوہن، مہدی حسن معراج، لٹن داس، نظم الحسن شانتو، امرالقیس، مومن الحق، تسکین احمد، نعیم شیخ، شیخ مہدی حسن، عفیف حسین، نسیم احمد، شوریٰ الاسلام، مصدق حسین سیکت، سومیا سرکار، اور محمد میان سرکار کے نام رکھے گئے ہیں۔ .

کیٹیگری سی کے غیرملکی پلئیرز میں: افسر زازئی، احمد شہزاد، الیگزینڈر ڈیوس، بین ڈنک، کیمرون ڈیلپورٹ، چمیکا کرونارتنے، دولت زدران، دھننجایا لکشن، فیڈل ایڈورڈز، حارث سہیل، لاستھ ایمبولڈینیا، محمد عرفان، نجیب اللہ زدران، روی رامپال، ریاد ایمرٹ، رکی سیک، ویکیو، ویکیو، الیگزینڈر، عثمان شنواری، سورنگا لکمل شامل ہیں۔

Tabool ads will show in this div