ہربھجن سنگھ کا تمام فارمیٹ کی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام اچھی چیزیں ختم ہورہی ہیں اور آج جب میں اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس 23 سالہ طویل سفر کو خوبصورت اور یادگار بنایا۔
یووراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کااعلان
سن 1998 میں ڈیبیو کرنے والے ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ، 236 ون ڈے اور 28 ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی، وہ سال 2007 میں پاکستان کو شکست دیکر ٹی20 ٹرافی اور 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ رہے۔
All good things come to an end and today as I bid adieu to the game that has given me everything in life, I would like to thank everyone who made this 23-year-long journey beautiful and memorable. My heartfelt thank you 🙏 Grateful .https://t.co/iD6WHU46MU
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) December 24, 2021
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ٹی20 ورلڈکپ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنانے والے یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔