ذوالفقارمرزا تنہانہیں، سندھ کے تمام ایم پی ایزان کے ساتھ ہیں: پی پی پی رھنما
اسٹاف رپورٹر
کراچی : کراچی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھرپر ہونےوالی ملاقات میں نواب تیمور تالپور نے کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا تنہانہیں سندھ کے تمام ایم پی ایزان کے ساتھ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نواب تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پیپلزامن کمیٹی کا جوازبنا کرذوالفقارمرزا پرمقدمہ بنایا گیا تو اس کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا کو نہ ہم نے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے نہ انہوں نے کہا ہے۔ ذوالفقار مرزا سے ذاتی دوستی ہے جو قائم رہے گیااورذوالفقار مرزا پارٹی نہ گروپ بنا رہے ہیں اور نہ ہی ایسے گروپ کی ہم حمایت کرتے ہیں۔
ملاقات کرنے والوں میں شرجیل میمن، صوبائی وزیر آبکاری مکیش کمار چاولہ، ایم پی اے نصراللہ بلوچ، امداد پتاسی، جاوید شاھ، عمران ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔ سماٴ
کے
پی
سندھ
vaccines
threats
special
تبولا
Tabool ads will show in this div