بلوچستان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
Dec 24, 2021
[caption id="attachment_1776407" align="alignnone" width="800"]FC-Balochistan-640x417 فائل فوٹو[/caption]

بلوچستان کے ضلع کيچ ميں دہشت گردوں نے سيکيورٹی فورسز کی چيک پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق سيکيورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لائنس نائيک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہيد ہوگئے۔

حملے کے بعد سيکيورٹی فورسز کا علاقے ميں سرچ آپريشن جاری ہے، لائنس نائيک منظر عباس کا تعلق ضلع خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفاتح کا تعلق ضلع خضدار سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سيکيورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دينے کيلئے پُرعزم ہے، دشمن عناصر کا مقصد بلوچستان ميں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کیچ میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہوں، بلوچستان کی ترقی سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، فورسز دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں قائم چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگئے تھے۔

نومبر میں بھی پاکستان ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

Tabool ads will show in this div