بینظیر بھٹو کی جائے شہادت ٹرک کی ٹکرسےمتاثر 

فیاض چوہان نےفوری ایکشن لےلیا 

 

فیاض الحسن چوہان نے بلدیہ کے افسران کو بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی فوری مرمت اوربحالی کی ہدایت کردی۔ 

بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کو نقصان پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان بھی موقع پر پہنچ گئے اور بلدیہ کے افسروں کو بھی موقع پر ہی طلب کرکے بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی فوری مرمت اوربحالی کی ہدایت کردی۔   

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ وہ صرف پیپلز پارٹی کی نہیں تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔ 

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div