بنوں: اسکول کی چھت کا پلاسٹر گرنے سے 5 بچے زخمی

مقامی لوگوں کا محمکہ تعلیم سے اسکول میں تعمیراتی کام کا مطالبہ

بنوں میں گورنمنٹ ہائی سکول بازار احمد کی بوسیدہ چھت کی پلاسٹر گرنے سے کلاس روم میں موجود چھٹی کلاس کے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد نے حادثے کے بعد زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

نومنتحب بلدیاتی کونسل کے چیئرمین ملک شکیل خان کا کہنا ہے کہ اسکول کی چھت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے، اسکول کےلیے مخصوص فنڈ بھی موجود ہیں مگر محکمہ ایجوکیشن والوں نے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

نومنتخب بلدیاتی نمائندہ کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں 82 بچے موجود تھے مگر خوش قسمتی سے باقی بچے محفوظ رہے۔ مقامی لوگوں نے اسکول کےلیے منظور شدہ فنڈ کی فوری ریلیز اور تعمیراتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کےلیے کسی افسوسناک واقعہ سے بچا جاسکے۔

Tabool ads will show in this div