نیشنل اسٹیڈیم کےکچھ اسٹینڈز نجی کمپنی کوبیچیں گے، رمیز راجا

انڈر19 پی ایس ایل، ویمنز لیگ کروانےپر بات چیت جاری ہے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انڈر19 پی ایس ایل کے انعقاد کےلیے بورڈ کو فنڈز کی ضرورت ہے، گراونڈ سے جڑا ہوا بندہ ہوں، کسی بھی قسم کی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا۔

کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انڈر19 پی ایس ایل اور ویمنز لیگ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کلب ہاؤس کے حوالے سے مختلف پلانز پیش کئے۔

رمیز راجا نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متصل کلب ہاؤس بنانے پر توجہ دی گئی ہے، جس میں کھلاڑیوں کی رہائش کے ساتھ گراونڈ ٹریننگ اور دیگر سہولتیں دینے کا پلان شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونئیر پی ایس ایل کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس میں کئی بزنس مینز نے فرنچائز میں بھی دلچسپی لی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے کچھ اسٹینڈز بھی نجی کمپنیز کو بیچنے پربات چیت جاری ہے جس کا خرچہ وہ خود برداشت کرینگی۔

آسٹریلوی ٹیم کےدورہ پاکستان کا بےصبری سےانتظار ہے،آصف علی

رمیز راجا نے کہا کہ برنس مینز کے ساتھ مل کر ہمیں معاشی طور پر پی سی بی کو مضبوط کرنا ہے، کمرشل اسٹرینتھ کراچی کے تاجر ہمیں فراہم کریں گے۔ ہمارے پاس زمینیں ہیں ان پر فائیو اسٹار ہوٹلز اور کلب ہاٶس بناکا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اسکوڈ کو بہترین اسکوڈ بنانے کے لیے پیسے چاہیے، ایک ہفتے کے اندر آپ کو اچھی خبریں دیں گے۔ مجھے پروٹوکول نہیں چاہیے مجھے کوٸی چیز چھپانی نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قاٸداعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کے ساتھ جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، ہوٹل والے معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا ذکر کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ عابد علی بہتر محسوس کررہے ہیں وہ بہترین کھلاڑی ہیں، ایک سے دو ماہ میں وہ دوبارہ واپس آجائیں گے۔

NATIONAL STADIUM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div