مریم انصاری کی'شیندی'سے تصاویراور ڈانس ویڈیوزوائرل

اویس سابق کرکٹرمعین خان کے صاحبزادے ہیں

تصویر:لائبہ افتخار فوٹوگرافی

رواں سال فروری میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے والی مریم انصاری کی شیندی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی، رنگوں سے سجی اس تقریب سے ڈانس ویڈیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

شادی کی تقریبات 20 دسمبر سے شروع ہوئیں اور مایوں کے بعد قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، گزشتہ سب مہندی اور شادی کی مشترکہ تقریب 'شیندی' میں شوبز سمیت کھیلوں کے شعبے سے بھی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

شیندی میں مریم انصاری اناری رنگ کے کامدارلہنگے چولی میں ملبوس تھیں جبکہ دلہا نے سیاہ کرتے کےساتھ سُرخ پگڑی کاانتخاب کیا تھا۔

وجاہت روف اور شازیہ وجاہت، دنانیر، ثناء فخر،رمشا خان، سجل علی، صبورعلی، کنزیٰ ہاشمی ، کامیڈین شفاعت علی سمیت معروف سیلبرٹیز کوتصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پردلہا دلہن اور دیگر کی ڈانس ویڈیوز خوب وائرل ہیں۔

دلہن کے بھائی اداکارعلی انصاری بھی نمایاں رہے جو اداکارہ صبورعلی کے منگیتر ہیں اور اطلاعات ہیں کہ یہ جوڑی بھی جلد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہے۔

مریم کے مقبول ترین ڈراموں میں آنگن، دل لگی، بھرم، سسرال میرا سمیت دیگرشامل ہیں۔

پاکستان میں رواں سال معروف شخصیات کی شادیوں کا آغاز بختاور بھٹوزرداری کی شادی سے ہواجس کے بعد منال خان اور احسن محسن اکرام، عثمان مختار اور زنیرہ، مشک کلیم اور نادرسمیت کئی اس فہرست میں شامل ہوئے۔

Tabool ads will show in this div