اگلےانتخابات میں تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائےگی،فواد

آصف زرداری اورنوازشریف نےملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا
Dec 23, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Fawad-On-Zardari-And-Maryam-Sot-23-12.mp4"][/video]

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں سندھ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ایسے منصوبے کا افتتاح کیا جو قوم کی تقدیر بدلے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت 2 لاکھ کمپنیاں ہیں جن میں سے ایک لاکھ 58 ہزار گزشتہ سال بنیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ریکارڈ سیل ہورہی ہے۔

سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کو جب ضمانت ملتی ہے تو وہ بڑھکیں مارتے ہیں لیکن جب عدالت جانا ہو تو وہیل چیئر پر جاتے ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو لاڑکانہ جانے کے قابل بھی نہیں ہے، اگلے انتخابات میں سندھ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

مسلم لیگ (ن) سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کی ساری سیاست ٹی وی کے سہارے چل رہی ہے، ان کے پاس حکومت کی مخالفت کرنے کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کا دنیا میں قد ہے اور وہ پاکستان کی قیادت کررہے ہیں، حکومت کا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور عمران خان کے قد کا آدمی کسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔

Tabool ads will show in this div