قائداعظم ٹرافی: ہوٹل انتظامیہ نےکھلاڑیوں سےکمرے خالی کروالیے

فائنل ہفتے سےشروع ہوگا
Dec 23, 2021

قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ٹیموں کو مقامی فائیو اسٹار ہوٹل سے نکال دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی میں شریک ٹیموں کیلئے کراچی کے علاقے کلب روڈ پر واقع ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی لیکن تصدیق شدہ بکنگ صرف 22 دسمبر تک کی تھی جبکہ 25 دسمبر سے ہونیوالے فائنل کیلئے دو ٹیموں کی مزید بکنگ کو بروقت کنفرم نہیں کیا گیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کو ہوٹل انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایک بڑے گروپ کی آمد کی وجہ سے 22 کے بعد کی بکنگ کنفرمیشن صرف پچھلی بکنگ کی منسوخی کی صورت میں ہوگی، اس کے بعد ہوٹل انتظامیہ اور پی سی بی میں رابطہ نہ ہوا اور 22 دسمبر کی شب اچانک پلیئرز کو ہوٹل خالی کرنے کو کہہ دیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی ہوٹل انتظامیہ سے 30 دسمبر تک بکنگ کروائی تھی، مقررہ وقت کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایاکہ بکنگ کیسنل نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہیں۔

دوسری جانب پانچ روزہ قائداعظم ٹرافی کا فائنل خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان ہفتے سے شروع ہوگا۔

Tabool ads will show in this div