وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

بلدیاتی انتخابات میں شکست سےمتعلق خفیہ رپورٹ وزیراعظم کو ارسال
Dec 23, 2021
[caption id="attachment_2265354" align="alignnone" width="800"]PM Imran Khan فائل فوٹو[/caption]

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں لاہور نالج ٹیکنو پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور وزیر اعظم شیخ ابوالحسن شازلی سینڑ فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح بھی کریں گے۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ہے جبکہ زخمی ملزم پیار علی کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

گوجرانوالہ ميں مالکان نے آٹھ سالہ گھريلو ملازمہ کو مبينہ طور پر مار مار کر مار ڈالا جبکہ لاش پتوکی ميں والدين کے گھر پھينک کر فرار ہوگئے، وزيراعلیٰ نے نوٹس لیا جس پر پوليس نے مقدمہ درج کر ليا۔

خيبرپختونخوا کے بلدياتی انتخابات ميں شکست کی وجواہات سے متعلق خفيہ رپورٹ وزيراعظم کے پاس پہنچ گئی، وزيراعلیٰ کو فوری بلا کر ٹاسک سونپ ديا، ٹوئٹ ميں لکھا کے پی الیکشن جدید اور تبدیل شدہ بلدیاتی نظام کا آغاز ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس سے ايک ہی روز ايک لاکھ 6ہزار سے زيادہ کيسز رپورٹ ہوئے جس پر حکام حرکت ميں آگئے، بالغ افراد کو فوری طور پر بوسٹر ڈوز دينے کا فيصلہ۔ جرمنی ميں کرسمس کے بعد سخت پابنديوں کا فيصلہ کیا گیا، 10 سے زيادہ لوگ ايک جگہ جمع نہيں ہوسکيں گے، کویت میں اومی کرون کے 12 نئے کیسز کی تصدیق۔

اسلام آباد میں مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے، ملزمان زخمی اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے جس کے بعد علاقے ميں سرچ آپريشن شروع کیا گیا۔

سماء کے ڈائريکٹر اسپورٹس اور کرکٹ کی دنيا کے بادشاہ شاہد آفريدی نے پروگرام گيم سيٹ ميچ ميں کہا کہ شاہين آفریدی سے کہا تھا ابھی کپتانی مت سنبھالو مگر وہ بھی آفريدی ہے نہيں مانا، ہو سکتا ہے مجھے غلط ثابت کر دکھائے۔

فيصل آباد ميں سپرہٹ برائيڈل فيشن شو میں اداکارہ حرا مانی کا پہناوا سب کو بھايا۔

Tabool ads will show in this div