اٹک: موٹروے پرٹریفک حادثہ،3افرادجاں بحق

حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا

accident03

اٹک میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جمعرات کو اٹک میں موٹروے چھچھ انٹرچینج کےقریب گاڑی اورشہزور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثےمیں3 افراد موقع پرجاں بحق اور ایک شدیدزخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کےمطابق میتوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹروے پولیس نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا۔

Tabool ads will show in this div