نوازشریف کوپاکستان آکرظالموں کےہتھے چڑھنےکی ضرورت نہیں،سعدرفیق

نوازشريف جہاں ہيں وہيں رہيں
Dec 22, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Khwaja-Saad-Montage-Lhr-22-12.mp4"][/video] Saad Rafiq Lhr Montage 30-10

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک ہی رہنے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کوابھی وطن واپس آکر ظالموں کے ہتھے نہیں چڑھنا چاہيے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف تب ہی واپس آئيں گے جب پارٹي ان کو کہے گی اور ابھی وہ واپس نہیں آرہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ نوازشريف جہاں ہيں وہيں رہيں اور اپنا علاج کروائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر مریم نواز نے بتایا تھا کہ نوازشریف بہت جلد واپس پاکستان آئیں گے۔خواہش ہے کہ وہ کل ہی واپس آجائیں اور وہ بھی واپسی کے لیے بے چین ہیں۔ پاکستان ان کا ملک اور مٹی ہے۔

Tabool ads will show in this div