خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ مہنگائی سمیت دیگرعوامل ہیں،اسدعمر

مہنگائی نےدنیا کے کئی ممالک میں انتخابات پراثر ڈالا
Dec 22, 2021

[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/WhatsApp-Video-2021-12-22-at-4.34.42-PM.mp4"][/video]

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی شکست میں مہنگائی،ٹکٹس کی تقسیم سمیت دیگرعوامل بھی ہیں۔

سماء سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات بتائیں۔
انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی ایک وجہ مہنگائی بھی ہے کیوں کہ مہنگائی نے دنیا کے کئی ممالک میں انتخابات پراثر ڈالا ہے۔
اسدعمر نے کہا کہ امریکا میں بھی ڈیموکریٹک پارٹی کئی سال بعد سیٹ ہار گئی۔ وہاں ووٹرز نے کہا کہ جوبائیڈن نے پٹرول مہنگا کیا اس لیے ان کو ووٹ نہیں دیا۔

ایک اور مثال دیتے ہوئےاسدعمر نے کہا کہ برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی 32سال بعد سیٹ ہاری اور اس کی وجہ بھی مہنگائی تھی۔

اسد عمر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی میں مشاورت جاری ہے اورجلد فیصلے ہوں گے۔

Tabool ads will show in this div