ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی انجیوپلاسٹی کردی گئی

مزید 2روز ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے

ڈومیسٹک میچ کے دوران دل تکلیف کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی انجیوپلاسٹی کردی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز انکی نگرانی کررہے ہیں، گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے عابد علی کا ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں جلد صحتیابی کے لیے شائقین سے دعا کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق عابد علی مزید 2 دن اسپتال میں رہیں گے جبکہ اب انکی صحت میں بہتری ہے۔

دوسری جانب بورڈ انتظامیہ عابد علی کے لیے غیر ملکی اسپورٹس کارڈیولوجسٹ لانے کےلیے متحرک ہے، عابد علی اکیوٹ کرونری سینڈروم میں مبتلا ییں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےٹیسٹ اوپنر عابد علی اسپتال منتقل

یاد رہے کہ کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس پر انہیں فوری طبیامداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ عابد علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 ٹیسٹ میچوں کی 26 اننگز میں 49.17 کی اوسط سے ایک ہزار 180 رنز بناچکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div