شائقین ہمارا مستقبل ہیں، نئے منصوبے لارہے ہیں، رمیز راجا

پی سی بی انکا ہمدرد ادارہ ہے
فوٹو: ٹوئٹر

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل مقابلوں میں شائقینِ کرکٹ بہت سے منصوبوں کا مرکز ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور بین الاقوامی میچوں دونوں کو یکساں اہمیت دیں گے، تاکہ شائقین کو معلوم ہو کہ پی سی بی ان کا ہمدرد ادارہ ہے جس کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ختم ہونے والی ٹی20 سیریز کے دوران شائقین کی جانب سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بدانتظامی کی شکایت کے بعد پی سی بی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہمیشہ سوچتا تھا موقع ملا تو پاکستان کرکٹ کےلیے ضرور کچھ کروں گا، کرکٹ میں لیڈرشپ اہم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فٹبال اور ہاکی میں کوچز کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن کرکٹ میں کپتان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بڑے کپتانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا ہوں، کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کپتان سے سوال ہونا چاہیے، اگر سوال نہیں ہوگا تو کارکردگی کس طرح بہتر ہوگی۔

Tabool ads will show in this div