کراچی: ایم این اے شاہ جہاں بلوچ کی قتل کے مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی قتل کے 2 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد کردی، ادھرلیاری گینگ وار کے مبینہ ٹارگٹ کلر امین بلیدی کو 8 مختلف مقدمات میں 31 اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔


پیپلزپارٹی کے ایم این اے شاہ جہاں بلوچ پر لیاری آپریشن 2012ء کے دوران 2 مقدمات قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت قائم ہیں جن میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


عدالت نے ملزم شاہجہاں بلوچ کی جانب سے دائر ضمانت کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔


انسداد دہشت گردی کی ایک اور عدالت ارشد پپو قتل کیس میں شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔


دوسری جانب لیاری گینگ وار کے مبینہ ٹارگٹ کلر امین بلیدی کو 31 اکتوبر تک 8 مختلف مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔


پولیس نے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے 3 مختلف مقدمات میں امین بلیدی کے خلاف چالان پیش کردیا۔ سماء

میں

کی

کے

burger

فٹبال

premier

درخواست

Murder

مسترد

ضمانت

rates

boys

lufthansa

Tabool ads will show in this div