جےیوآئی جیسی شدت پسند جماعت کا ابھرنا بدقسمتی ہے،فوادچوہدری

وفاقی وزیراطلاعات کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
Dec 21, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/QF-Fawad-JUI-Win-Montage-New-21-12-Ar.mp4"][/video]

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب ایک ہی حلقے میں ایک ہی پارٹی کے تین، چار لوگ الیکشن لڑیں گے تو نتیجہ یہی نکلنا تھا، الیکشن سے قبل ہر حلقے کی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صرف تحریک انصاف ہی قومی جماعت ہے اور جے یو آئی کا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جگہ لینا عوام کےلیے باعث غور ہے کہ اگر تحریک انصاف نہیں ہوگی تو ملک میں کوئی قومی جماعت ہی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جمعیت علماء اسلام جیسی شدت پسند جماعت کا الیکشن میں زیادہ نشستیں جیتنا بدقسمتی ہے کیونکہ انہی لوگوں نے 2002 میں صوبہ کا نظام تعلیم تباہ کردیا تھا، تحریک لبیک اور جے یو آئی کا ابھرنے سے ملک کا تشخص خراب ہوگا

Tabool ads will show in this div