سندھ ہائی کورٹ نےشہیدذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاءکونئی تقرریوں سےروکدیا

رانا شمیم احمد کو من پسند اور غیر قانونی تقرریوں سے روکا جائے

سندھ ہائی کورٹ نےکراچی کی شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کو نئی تقرریوں سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے منگل کوکراچی میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لا میں من پسند افراد کی بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے  شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کو نئی تقرریوں سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا نئی تقرریاں نہ کی جائیں۔ عدالت نے چئیرمین سلیکشن بورڈ،صوبائی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چئیرمین سلیکشن بورڈ یونیورسٹی میں میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باوجود اپنے من پسند بھرتی کرنا چاہتے ہیں اورمیرٹ سے کہیں زیادہ تجربہ رکھنے کے باوجود مجھے اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامی پر ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے۔

درخواست گزارنے یہ بھی موقف اختیارکیا کہ وائس چانسلر رانا شمیم احمد کو من پسند اور غیر قانونی تقرریوں سے روکا جائے۔

Tabool ads will show in this div