نوازشریف خوش نصیب ہیں کہ انھیں مجھ جیسا داماد ملا،کیپٹن(ر)صفدر
بیٹے کی شادی ميں گانا اس لیے نہيں گایا تاکہ ماحول خراب نہ ہو

منگل کومسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدرنےاسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرخیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن کےنتائج کو ووٹ کوعزت دو تحریک کی کامیابی قراردیا۔ انھوں نے نوازشریف کواپنے جیسا داماد ملنے پرخوش نصیب قراردیا۔انھوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی ميں گانا اس لیے نہيں گایا تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔البتہ 30 سال اپنی شادی کے گیت گائے تھے اوراگلے30 سال بیٹےکیلئے گاؤں گا۔