جھنگ:کرونا ویکسینیشن مہم،گھرگھرجاکر خوراک دی جارہی ہے

جھنگ کی 4 تحصیلوں میں بیک وقت جاری یہ مہم اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہورہی ہے

جھنگ میں کرونا ویکسینيشن کا اہداف پورے کرنے کے لیےضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ نے ایک ہی دن میں 500 افراد کو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگادی۔

جھنگ میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ويکسين کے ٹيکے کےلیے گھر گھر جارہی ہے۔ جن افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، انھیں ویکسین لگائی جارہی ہے۔ جھنگ کی 4 تحصیلوں میں بیک وقت جاری یہ مہم  اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہورہی ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ ہيلتھ کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف ویکسینيشن مہم 10 جنوری تک جاری رہے گی اورتمام شہريوں کو کرونا سے محفوظ بنانا ترجيح ہے۔

Tabool ads will show in this div