کراچی: 4 مبینہ دہشت گرد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی ميں انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مبینہ دہشت گردوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرديا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔


انسداد دہشت گردی عدالت ميں 14  اکتوبر کو ناظم آباد سے گرفتار ملزمان تحسین، سید ابرار،عادل اور عدنان زیدی کو پیش کیا گیا۔


تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ اوردھماکا خیزمواد رکھنے کا الزام ہے۔


عدالت میں وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان ملزمان کو سیاسی جماعت سے تعلق کی بناء پر گرفتار کیا گیا۔  سماء

کے

burger

پر

tests

حوالے

hbl

Tabool ads will show in this div