کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقل کی جارہی
[caption id="attachment_1482807" align="alignnone" width="800"]
فائل فوٹو[/caption]

پاکستان سے امریکا جانے والی کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی آئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے، اس لیے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقل کی جا رہی ہے، کیبل کی مرمت میں وقت لگے گا۔
نوٹ: خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔