کوئٹہ کے سول ہسپتال میں سزائے موت کا قیدی ہلاک
اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : کوئٹہ کے سول ہسپتال میں علاج کے دوران سزائے موت کا قیدی ہلاک ہو گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سزائے موت کا قیدی عبدالغفور کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور سول ہپستال کے سرجیکل وارڈ میں علاج ہو رہا تھا۔
قیدی عبدالغفور کو قتل کا جرم ثابت ہو نے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سماء