بی جے پی کے عتاب کا شکار کامیڈی چھوڑنے والے منور فاروقی کی واپسی

تصویر:ٹوئٹر
بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے شوز منسوخ کرنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوبارہ اسٹیج پر آنے کا اعلان کردیا۔
منور فاروقی کے لیے سال 2021 خاصا مشکل رہا، کامیڈین کو سال کے آغاز پر ہی 2 جنوری کو مدھیہ پردیش کے شہراندورسے اس خدشے کی بنا پرگرفتار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے شو میں قابل اعتراض لطیفے سنائیں گے۔
منور نے اس تنازع کے بعد اپنے شو کے لیے جگہیں بک کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا کیا۔
Nafrat jeet hai, Artist haar gaya.
— munawar faruqui (@munawar0018) November 28, 2021
Im done! Goodbye! INJUSTICE pic.twitter.com/la4xmaeQ0C
اس حوالے سے 28 نومبر کو کی جانے والی ٹویٹ میں منور فاروقی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا آج بنگلور میں ہونے والا شومنسوخ کر دیا گیا ہے جس کے 600 سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔
انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ مجھے اس مذاق کے لیے جیل میں ڈالنا جو میں نے کیا ہی نہیں تھا اور وہ شو منسوخ کرنا جس میں کوئی مسئلہ نہیں، نا انصافی ہے، گزشتہ2 ماہ میں جگہ اور مداحوں کو درپیش خطرے کی وجہ سے 12 شو کینسل کیے گئے۔
منور نے اپنے کیریئرکوختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ 'میرا خیال ہے یہ اختتام ہے میرا نام منور فاروقی ہے، وہ میرا وقت تھا اور آپ دیکھنے والے زبردست تھے، خدا حافظ! اب میری بس ہو چکی ہے'۔
بعد ازاں بنگلور پولیس نے تصدیق کی کہ انہوں نے منورکو اسٹیج شوز کی اجازت دینے سےانکارکردیا تھا کیونکہ وہ ایک متنازع شخصیت تھے۔
https://t.co/kzhqp4leyn pic.twitter.com/uXFfcGA3ik
— munawar faruqui (@munawar0018) December 18, 2021
لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ کامیڈین کو آخرکارشو منعقد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
منور نے2 گھنٹے کے ایکٹ ' ڈھنڈو' کے ٹکٹ بک کرنے کا لنک بھی شیئرکیا ہے، جو کہ فوری طور پرفروخت ہوگئے، شو 16 جنوری 2021 کو کولکتہ میں ہوگا۔
بھارت کے مقبول ترین اسٹینڈ اپ کامیڈین میں شمارہونے والے منورفاروقی کے یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔