بنوں:تحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کاہنگامی اجلاس طلب

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید سمیت متعلقہ حکام شرکت کرینگے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Zulqarnain-BPR-on-ECP.mp4"][/video]

بکاخیل میں پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کے معاملے پرالیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرینگے۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید سمیت متعلقہ حکام شرکت کرینگے۔اجلاس میں موصول شدہ ابتدائی معلومات اور رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

بنوں کی تحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی ہونے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کی سفارش پرتحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی کیے۔ ڈی آر او کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بکاخیل کے 10 پولنگ اسٹیشنز سے انتخابی مواد چوری کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد  پولیس اہلکاروں کواغواء کیا اور مسلح افراد نے خواتین اور مرد پولنگ عملے کو کچھ مقامات پراغواء کرکےیرغمال بنایا جب کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اہلکاروں کوبھی یرغمال بنایا گیا۔

بکاخیل میں پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نےصوبائی وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمد کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیا ہے۔ تحصیل میئرامیدوارمنصور وزیر کی شاہ محمد کے خلاف درخواست پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمد کا بیٹا تحصیل میئر کا امیدوار ہے اورشاہ محمد نے اپنے بھائی اور مسلح افراد کے ہمراہ 12 پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کیا۔

Tabool ads will show in this div