کراچی:پنجاب کالونی میں ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Punjab-Colony-Accident-Khi.mp4"][/video]

کراچی میں پنجاب کالونی میں گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

کراچی میں اتوار کی صبح پنجاب کالونی ميں گاڑی الٹ گئے۔ حادثے میں 3افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ مرنے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ میتوں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور الٹ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Tabool ads will show in this div