کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8، سردی میں اضافے کاامکان
گیس کی قلت نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شدید سردی میں گیس نہ ہونے کے سبب شہری دوہری پریشانی سے دوچار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی مزید بڑھنے کی پیشنگوئی کی ہے۔