بابر، شاداب کےدرمیان مین آف دی میچز کی ریس

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور لیگ اسپنر شاداب خان کے درمیان مین آف دی میچز بننے کی دلچسپ ریس جاری ہے۔
قومی ٹیم نے جہاں ٹی20 کرکٹ میں ایک سال کے دوران جہاں سب سے زیادہ فتوحات اپنے نام کیں، وہیں کھلاڑی ایک یونٹ بن کرکھیل رہے ہیں، قومی ٹیم میں مین آف دی میچز بننے کی ایک دلچسپ ریس جاری ہے جس میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان ایک دوسرے کے ہم پلہ ہیں۔
سال 2017 کے بعد سے قومی ٹیم کے کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے باالترتیب 172 اور 169 ٹی20 میچز میں 14، 14 بار مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
سال 2021 ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کیلئے یادگار رہا
دوسری جانب ٹی20 کرکٹ میں سال 2021 پاکستان ٹیم کے لیے ریکارڈ ساز رہا ہے، قومی ٹیم نے مجموعی طور سب سے زیادہ 20 میچز میں کامیابیاں سمیٹ چکی ہے۔
Match-winners making an impact! 💥 Shadab Khan and Babar Azam have each bagged 1️⃣4️⃣ player of the match awards in T20s since 2017 - the most for a 🇵🇰 player 💪 📸: CrickWick#PAKvWI #WIvPAK #Pakistan #BabarAzam #ShadabKhan #Cricket #CricketTwitter pic.twitter.com/YBlU0I2K5l
— CricStats (@_CricStats_) December 16, 2021
قومی ٹیم نے رواں سال مختصر فارمیٹ میں 4 ہزار 20 رنز اسکور کیے جس میں 347 چھکے اور ریکارڈ 122 چوکے لگائے۔ ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 10 وکٹوں سے جیت قومی ٹیم کی سب سے بڑی جیت قرار پائی۔