ن لیگی قیادت ڈبل شریف ہے، گورنر سندھ

یہ ملکردولت لوٹتے ہیں اور ایک دوسرے کو بچاتے ہیں
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Governor-Imran-Ismail-Talk-Khi-18-12.mp4"][/video]

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہر دور میں ڈبل شاہ ایک نیا روپ لے کر آتا ہے، یہ لوگ شریف نہیں ڈبل شریف ہیں، ایک شریف لندن میں بیماری کے نام پر بیٹھ کر منصوبے بنا رہا ہے تو دوسرا شریف پاکستان میں حساب دینے کے بجائے ہم سے حساب مانگ رہا ہے۔

گورنر ہاؤس میں ہفتہ 18 دسمبر کو ترجمان وزارت خزانہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شريف خاندان نے ملازمين کے اکاونٹ سے منی لانڈرنگ کی، انہوں نے ملازمین سے لیکر ٹھیلے والے تک کے نام پر پیسے منتقل کیے، منی لانڈرنگ میں ان کے بیٹے بھی ان کے ساتھ ملوث ہیں، ان کے اکاؤنٹس سے 17000 ٹرانزیکشنز پکڑی گئی ہیں۔

گورنر سندھ کے مطابق جب تک کرپشن کو صاف نہيں کريں گے تباہی ہوتی رہے گی، شريف خاندان کو سزا دلانے کيلئے جہاں تک ممکن ہوگا جائيں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کو غلط راستہ دکھانا ان کا شيوہ ہے، شريفوں کا جو دھندا ہے اسے کيفرکردار تک لے کر جائيں گے،ايف آئی اے چالان سے پتا چلتا ہے کہ 16 ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی، یہ لوگ ملکر ملک کو لوٹتے ہیں اور جب ان پر دباؤ آتا ہے تو يہ ايک ہوجاتے ہيں۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک شریف دوائی لینے لندن گئے، آج تک واپس نہیں آئے، چپڑاسی گلزار احمد کے اکاؤنٹس سے 50 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، یہ لوگ قوم کو چمک دکھا کر اپنا کام کر جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1973 میں نیشنلائزیشن کا آغاز ہوا تو بڑے گروپس سرمایہ لے کر پاکستان سے باہر گئے، پاکستان کے کاروباری حلقے آج تک پالیسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔

عمران اسماعیل نے کہا کرونا وبا میں کئی ممالک کی معیشت کو نقصان ہوا لیکن پاکستان نے وبا میں اپنی معیشت کا زیادہ نقصان نہیں ہونے دیا، جو لوگ پاکستان کو اس وقت دیوالیہ کہہ رہے ہیں اورہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آئے۔

اس موقع پر انہوں نے برطرف وزیراعظم نواز شریف کے لیے خود لکھا گیا شعر بھی پڑھ کر سنایا۔

تم سے ان نوگریشن بھی کرالیں گے تم آؤ تو سہی

تمہیں جیل میں بھی ڈالیں گے تم آو تو سہی

Tabool ads will show in this div