بھٹو اور شریف خاندان پاکستان کی بربادی کی وجہ قرار

ملک میں مہنگائی ان دو خاندانوں کی وجہ سے ہے
Dec 18, 2021

 وسائل کا ناجائز استعمال

وزير اعظم عمران خان نے بھٹو اور شریف خاندان کو ملک کی بربادی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دو خاندانوں نے ملکی دولت کو لوٹا، الجزيرہ ٹ وی کو انٹرويو ميں کہا کہ بھٹو اور شریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔ يہ دونوں خاندان سیاست نہیں بلکہ خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔

 افغان جنگ جنونی عمل تھا

عمران خان نے دنيا کی توجہ ايک بار پھر افغانستان کی طرف مبذول کرائی اور کہا کہ بولے نائن الیون میں کوئی افغان شہری ملوث نہیں تھا، امريکا کا وہاں جنگ مسلط کرنا جنونی عمل تھا، افغانستان کے لاکھوں عوام امداد کے منتظر ہیں، امریکا کو اُن کی مدد کرنی چاہيے، عمران خان نے بھارت کو خبردار کر ديا۔

 شہباز شریف منی لانڈرنگ کے سرغنہ

معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ چھوٹے ملازمين کے نام پر سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی، شہباز شريف کو منی لانڈرنگ گروہ کا سرغنہ قرار ديا جائے، انہوں نے عدليہ سے کيسز جلد انجام تک پہنچانے کی اپيل کر دی، شہزاد اکبر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شريف ملزم نہيں مجرم ہيں، وطن واپس آ جائيں، کوٹ لکھپت جيل بے تابی سے ان کا انتظار کر رہی ہے۔

 فواد چوہدری کی اپیل

فواد چوہدری نے بھی شہباز شريف اور حمزہ کے کيسز روزانہ چلانے کی اپيل کر دی ہے۔

کال ٹریس ہوئی؟

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے جواباً شہزاد اکبر پر لفظی گولا باری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہزاد اکبر نے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی، ان کی کال ٹريس ہوئی، جس کے بعد وزيراعظم نے بيرون ملک سفر پر پابندی لگا دی۔

سیاست کا اومی کرون کون

ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے شہزاد اکبر کو سياست کا اوميکرون کہہ ديا۔

Tabool ads will show in this div